تازه خبریں

خود کش حملوں اور دہشتگردی کے واقعات سے عزاداری کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جیکب آباد محلہ لاشاری میں دوران جلوس بم د ھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عزاداری فرزند رسولؐ خُدا حضرت امام حسین ؑ ہماراوجود اور ہماری شناخت ہے ، خود کش حملوں،بم دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات سے عزاداری کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ عزاداری کی بقاء اور فروغ کیلئے ہرقسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ عزادارن مظلوم کربلاؑ پہلے سے بھی زیادہ عقیدت و احترام و جوش جذبے سے بھر پور انداز میں عزاداری حضرت امام حسین ؑ منائیں۔ سیکورٹی کے نام پرعزاداری کو محدود کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ۔دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث قاتلوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں سنجیدگی دکھائے اورعزداران کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔