تازه خبریں

خوشاب : قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اجتماعی شادیوں کے اجتماع میں شرکت

تحصیل نور پور ضلع خوشاب :
اپریل 2018

قائد ملت جعفریہ ایت اللہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے ضلع خوشاب کے علاقہ چن شہر میں 34 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کو انعقاد
چن شہر – نورپورتھل پنجاب:
زہراء (س) اکیڈمی کراچی اور جامعہ العباس الجعفریہ کلورکوٹ کے زیراہتمام عید مبعث رسول اعظم ص کی مناسبت سے سادات و غیر سادات 34 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب زیر صدارت قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی, جامعہ صاحب الزمان عجل چن شہر تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب میں
منعقد ہوئی جس میں اہل سنت و اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کو بھی اس تقریب میں شامل کیا گیا اور بچیوں کو مناسب جہیز بھی دیا گیا, شادی کی اس اجتماعی تقریب سے صدارتی خطاب قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کے ساتھ ساتھ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی, علامہ رمضان نعیمی, علامہ سید محمد شاہ نقوی اور مختلف مکاتب فکر کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور اس عظیم کارخیر انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا.