دفتر قائد ملت جعفریه حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی مدظله العالی مشھد مقدس کے مدیر محترم کی سربراھی میں دفتر کے اعلی رکنی وفد نے حوزہ علمیہ مشھد مقدس کی شوری عالی کے رکن اور سطوح عالیہ کے استاد حضرت آیت اللہ رجب علی رضا ذادہ سے ملاقات کی۔ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس حجة الاسلام والمسلمین سید موسیٰ رضا نقوی نے آیت اللہ کو زائرین اور طلاب کے حوالے سے دفتری کارکردگی سے مختصراً آگاہ کیا. آیت اللہ رضا زادہ نے قائد ملت جعفریہ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انھیں جلد ایران دورے کی دعوت دی۔ دفتری وفد میں مدیر محترم کے علاوہ سیکرٹری محترم مجلس نظارت مولانا سید عقیل حیدر زیدی، رکن مجلس نظارت مولانا نثار مہدوی، جنرل سیکرٹری عون باقر جعفری اور مولانا الفت حسین ساقی شریک تھے۔