تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس میں مجلس نظارت اور کابینہ کی طرف سے رحلت امام خمینی رح کے لیے فاتحہ خوانی

دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس میں مجلس نظارت اور کابینہ کی طرف سے رحلت امام خمینی رح کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا. جس میں صوبہ سندھ ضلع لاڑکانہ کے صدر حجةالسلام مولانا مشتاق مشھدی نے خصوصی شرکت کی. فاتحہ خوانی کے بعد پاکستان سے آئے ہوئے مہمان حجةالسلام مولانا مشتاق مشھدی کے ساتھ صوبہ سندھ کے موجودہ حالات پر نشست ہوئی. نشست میں معزز مہمان نے صوبہ سندھ کی تعلیمی،تنظیمی،سیاسی، مذھبی محاذوں پر ملت تشیع کو در پیش چینلجز پر مفصل گفتگو کی.انہوں نے اپنی گفتگو میں صوبہ سندھ کےموجود مدارس کی کارکردگی اور منبر حسینی کے کردار اور اہمیت کی طرف خصوصی توجہ دلائی.نشست کے آخر میں امام خمینی رح اور تمام شھداء ملت جعفریہ کیلیے دعا کی گئی.