تازه خبریں

دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی دہشت گرد ڈکلیئر کیا جائے، شیعہ علماء کونسل نواب شاہ

جعفریہ پریس – امام بارگاہ یاد گار کربلا  نواب شاہ میں شیعہ علماء کونسل ،جعفریہ یوتھ اور جے ایس او نواب شاہ کی جانب سے  اسلام آباد میں امام بارگاہ قصر سکینہ میں بم دھماکہ میں شہید ہوئے افراد کے لئے قرآن خوانی کی گئی بعد میں امام بارگاہ کے باہر احتجاج کیا گیا – احتجاجی شرکاء سے محمد حسین چانڈیو،ممتاز سیال،امروز بھٹی نے خطاب کیا-انہوں نے کہا کہ سانحہ امام بارگاہ قصر سکینہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور دہشتگردی کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کو آئے دن ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی دہشت گرد ڈکلیئر کیا جائے اور جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو فی الفور تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
جعفریہ پریس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع نواب شاہ کے رہنماء اور کاروان امام رضا کے سالار سید ذوالفقارعلی کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ مرحومہ کے انتقال پرقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی، صوبائی صدرشیعہ علماء کونسل سندھ علامہ محمد باقر نجفی اور محمد حسین چانڈیو نے انکے ساتھ تعزیت اور گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔