تازه خبریں

سخت سیکورٹی میں ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اور مظاہرے

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری جمعے کو ہورہی ہے اور سیکورٹی اہلکاروں نے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انظامات کئے ہیں – نومنخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلب برداری ایسے عالم میں انجام پارہی ہے کہ ان کی پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے- مظاہروں میں ٹرمپ کی پالیسیوں پرسخت احتجاج اور انھیں اقتدار تک پہنچنے سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے- سروے رپورٹوں کے مطابق اقتدار کی باگ ڈورر سنبھالتے وقت سابق امریکی صدور کی نسبت عوام کے درمیان ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے ہے یہاں تک کہ انھیں گذشتہ چالیس برسوں میں سب سے کم پسند کیا جانے والا صدر شمار کیا جا رہا ہے- امریکی کانگریس کے چالیس سے زیادہ ڈیموکریٹ اراکین سمیت امریکی فنکاروں ، سماجی کارکنوں ، شہری حقوق کے کارکنوں اور مشہور شخصیتوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کررکھا ہے – نو منتخب امریکی صدر کے متنازعہ بیانات اور ان کا رویہ ، امریکی عوام اور مشہور شخصیتوں کی تنقیدوں کا با‏‏عث بنا ہے –