تازه خبریں

سکردو : قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر شروع

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر شروع
نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی جانب سے سیلاب متاثرین علاقہ گیول سکردو کے مکانات کی تعمیر نو کا باضابطہ آغاز ۔۔ صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنے دست مبارک سے سنگ بنیاد رکھ کر پروجیکٹس کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر متاثرین سیلاب کے ہمراہ علاقہ گیول کے علماء و اکابرین بھی تھے۔ سبھی نے قائد محترم کا شکریہ ادا کرتے ہوءے انکی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لیے دعائیں کیں۔