تازه خبریں

شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواہ کے ایک نمائندہ وفد نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے اُنکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

جعفریہ پریس راولپنڈی : شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواہ کے ایک نمائندہ وفد نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے اُنکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل زاہد علی آخونزاہ بھی موجود تھے۔ وفد میں ہزارہ ڈویژن سے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی، تعزیہ دار کونسل کے صدر خورشید علی آخونزادہ، ممبر صوبائی جنرل کونسل پروفیسر ملازم حسین، کوہاٹ ڈویژن سے افتخار علی بنگش اور پشاور سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری آغا سید پھول شاہ کاظمی، تحصیل صدر رضوان حسنین انصاری، ضلعی صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر، ضلعی جنرل سیکرٹری علی عرفان میر، ضلعی سیکرٹری مالیات احمد علی جعفری اور جاوید علی آخونزادہ شریک تھے۔ وفد نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے تنظیمی معاملات اور مسائل کے حوالے قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی کابینی اراکین کو آگاہ کیا جس کا قائدِ ملت جعفریہ نے بغور جائزہ لیا اور صوبائی معاملات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل کو فوری طور پر خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔ وفد نے معاملات کے موزوں حل پر قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی کابینی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔