تازه خبریں

شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ آج سندھ بھر میں نماز جمعہ کے بعد شہر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور زائرین کو کو ئٹہ میں سہولیات نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرےگی

شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے آج سندھ بھر میں نماز جمعہ کے بعد شہر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور زائرین کو کو ئٹہ میں سہولیات نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے(یعقوب شہباز)
زائر ین کر بلا کو اس وقت کو ئٹہ میں بلو چستان حکومت کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا ہے زائرین جن میں بچے ،بوڑھے اور خواتیں موجود ہیں بلوچستان حکومت کو ان کی کوئی پرواہ نہیں(یعقوب شہباز)
ہم حکومت بلو چستان کو متنبہٰ کر تے ہیں کے اگر زائرین کو کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری بلو چستان حکومت پر عائد ہوگی (یعقوب شہباز)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ زائر ین کر بلا کو اس وقت تفتان میں بلو چستان حکومت کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان حکومت امن و امان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے عوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے زائرین امام حسینؑ ہزاروں کی تعداد میں گذشتہ کئی دنوں سے تافتان میں محصور ہیں خواتین ،بچے،بزرگ جوان سڑکوں پر رات بسر کر رہے ہیں بلوچستان حکومت کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہر سال سیکیورٹی کے نام پر زائرین کربلا کو اس مصیبت سے دوچار ہو نا پڑتاہے اور سیکیورٹی کے نام پر فی زائرین پانچ ہزار بھتہ لیا جاتا ہے جو ایک غیر اخلاقی عمل ہے اس سے قبل بھی کو ئٹہ میں درجنوں واقعات میں زائرین کی بسُوں کو نشانہ بنا کر سینکڑو کی تعداد میں زائرین کو دھماکوں میں شہید کیا جاچُکا ہے ہم حکومت بلو چستان کو متنبہٰ کر تے ہیں کے اگر زائرین کو کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری بلو چستان حکومت پر عائد ہوگی ہم وفاقی وزیر دا خلہ چو ہدری نثار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زائرین کر بلا جو اس وقت تافتان اورکو ئٹہ میں موجو د ہیں اُن کی سیکیورٹی اور واپسی کا بندوست کریں دریں اثناء شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے آج سندھ بھر میں نماز جمعہ کے بعد شہر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور زائرین کو کو ئٹہ میں سہولیات نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے کراچی میں مر کزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر میں منعقد کیا جائے گا