شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن اورآئی ایس او کراچی ڈویژن کا جمعۃ الوداع کے دن تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاجی ریلی کا اعلان
جعفریہ پریس کراچی : کراچی میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا احتجاجی مظاہرہ مشترکہ طور پر ہوگا۔اعلان شیعہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی سمیت شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے اراکین نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ جمعۃ الوداع کے دن کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے
پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسنین مہدی،صدر کراچی ڈویژن سمیت دیگر اراکین ساتھ ہی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے اراکین و مجلس نظارت کے رکن مولانا مولانا عقیل موسی بھی شریک تھے