تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفدکا تحصیل جہانگیرہ ، ضلع نوشہرہ دورہ

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفدکا تحصیل جہانگیرہ ، ضلع نوشہرہ دورہ

نوشہرہ ( جعفریہ پریس) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد نے تحصیل جہانگیرہ ، ضلع نوشہرہ کے تنظیمی مومنین کی جانب سے دعوت پر دورہ کیا۔ وفد کی قیادت شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ وفد میں ممبر سیاسی سیل آخونزادہ اقتدار علی ، جنرل سیکرٹری پشاور ڈویژن ملک پرویز خان اور ممبر صوبائی کونسل نوازش علی حیدری صاحب موجود تھے۔ وفد نے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر/آرگنازئر علامہ حمید حسین امامی کی ہدایت پر مومنین کے مسائل سنے۔ میزبانی کے فرائض تحصیل جہانگیرہ کے رہنما جناب محمد اقبال لہوری , جناب بابر علی اور جناب جمشید علی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مومنین نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی قبلہ اور موجودہ مرکزی و صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی قیادت میں شیعہ علماءکونسل کے پلیٹفارم سے ملت جعفریہ کے حقوق کے لئے انتھک کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انھوں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے تنظیمی سیٹ اپ مظبوط کرنے کے اعلان پر لبیک کہا۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ شیعہ علماء کونسل ملت جعفریہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے ذریعے دشمنان اسلام قوتوں کے عزائم کو ناکام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انھوں نے شیعہ علماء کونسل ضلع نوشہرہ کے کارکنوں کو تنظیمی اہداف کے لئے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ذمہ داران کے ساتھ تنظیمی روابط کو مزید مظبوط کرنے کی ہدایت بھی کی۔