تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل و جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے تحت گلگت میں جشن انوار ولایت کا اہتمام۔ 

شیعہ علماء کونسل و جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے تحت گلگت میں جشن انوار ولایت کا اہتمام۔
امام حسینؑ و ابوالفضل العباس کی ولادت کے برکات اور ولایت کے ثمرات کے حوالے سے شعور و آگاہی مہم کے سلسلے میں گلگت شہر میں شیعہ علماء کونسل و جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے تحت جشن انوار ولایت کے نام سے پروگرام منعقد کیا گیا ۔
حجتہ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی، شیخ شہادت حسین،شیخ ناصر حسین ناصری، سابق صوبائی وزیر جناب دیدار علی،امیدوار برائے حلقہ۴ نگر جناب محمد باقر اور معروف منقبت خواں و نوحہ خواں جناب سلیم رضا نے امام حسینؑ اور عباس علمدار کی شخصیت و کردار پر روشنی ڈالی۔