پشاور۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور نے امامِ جمعہ و الجماعت، خطیبِ مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار علامہ ارشاد حسین خلیلی اور جامع مسجد مدرسۂ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے خطیب علامہ جمیل حسن شیرازی کو عمرہ و زیاراتِ مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کی شکل میں الگ الگ ملاتیں کیں ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر کی زیر قیادت عہدیدارانِ ضلعی کابینہ، اراکینِ مجلسِ عاملہ اور زعماء پر مشتمل وفد نے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں امام جمعہ و الجماعت علامہ ارشاد حسین خلیلی سے ملاقات کی اور اُن کو عمرہ کی سعادت اور مقاماتِ مُقدسہ کی زیارات کا شرف حاصل کرنے پر مُبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ وفد میں حاجی سردار سجاد علی کربلائی، حاجی امتیاز علی کربلائی، میرزا محمد قائم المشہدی، سید مُسرت حسین شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری علی عرفان میر، نوروز علی میر، محمد عباس کربلائی، سید مُرتضیٰ عباس شاہ رضوی، سید تیمور شاہ کاظمی، سید مُجتبٰی علی شاہ نقوی، افتخار علی میر، سردار عسکر حیدر زاہد، سید زوار زیدی، سیدسجاد علی کاظمی، منور علی، انیس ہمدانی، نفیس ہمدانی، حُبدار حسین، انجم علی حیدری، اظہر علی میر اور جعفریہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر سید علی حیدر کاظمی بمعہ جے ایس او کابینی اراکین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ ارشاد حیسن خلیلی نے شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کا شکریہ اداء کیا اور عمرہ و زیارت کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے شعائر اللہ کے دیدار اور عبادات کی بجاآوری کو مومن قلوب کیلئے عطیۂ خُداوندی قرار دیا اور کردار میں مُثبت تبدیلی کا باعث قرار دیا۔
بعد ازان شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے وفد نے مدرسہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی میں خطبیب جامع مسجد علامہ جمیل حسن شیرازی سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں عمرہ و زیارات کے سعادت حاصل کرنے پر ہدیۂ تہنیت پیش کیا۔ اِس موقعہ پر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عباس نے بھی خصوصی شرکت کی۔ وفد کے اراکین کچھ دیر علامہ جمیل حسن شیرازی کے ساتھ رہے اور باہمی دِلچسپی کے اُمور پر بات چیت کی گئی۔ وفد کےاراکین نے قتلگائے قائدِ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔