جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل پاکستان کی برما میں انسانیت سوز مظالم کی مذمت۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وحشایہ اقدام کو انسانیت کی کھلم کھلا تذلیل ہے اہل اسلام کو باہم متحد ہو کر اسلام اور انسان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا چاہیے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور مجمع اہلبیت ؑ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر علامہ شبیر حسین میثمی نے بھی اپنے مذمتی بیان میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ برما میں فوج اور مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے سفاکانہ قتلِ عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی برما میں انسانیت کا سفاکانہ قتل عام اس لیے نظر نہیں آیا کیونکہ وہ مسلمان کا ہوا۔ شیعہ علماء کونسل صوبی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی،صوبہ بلوچستان کے صدر علامہ اکبر زاہدی ،شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان آٓگ عباس رضوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے بھی اس سلسلے میں شدید غم و گصے کا اظہار کیا صوبائی صدور کی جانب سے علیحیدہ علحیدہ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی ممالک سمیت اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ برما میں ہونے والے مسلمانوں کے سفاکانہ اور وحشیانہ قتلِ عام پر برما حکومت پر دباو ڈالے کہ وہ ان مظالم کی روک تھام کر کے اس انسانیت کُش اقدام میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزاء دے