جعفریہ پریس اسلام؛ آباد:وفاقی وزارت مذھبی امور کی طرف سے محرم میں اتحاد امت اور بین المذاھب ھم آھنگی کے حوالے سے اھم میٹنگ منعقد ھوئی جس میں تمام مسالک کے علمائ کرام نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر مذھبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت پیر امین الحسنات بھی شریک ھوئے وفاقی وزرا اور تمام مسالک کے علمائ کرام نے اپنے خطابات میں حضرت سید الشھدا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور شھدائ کربلا کے نقش قدم پر چلنے کی تاکید کی
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین وہ شخصیت ھیں جن کی یاد ھر مسلک و مذھب والے اپنے اپنے انداز میں مناتے ھیں امام علیہ السلام کی یہ عظیم قربانی احیائ اسلام کی سب سے بڑی تحریک کی حیثیت رکبتی ھے تمام امت امسلمہ اس بات پر متفق ھے کہ کربلا نہ ھوتا تو آج اسلام اس انداز میں ھمارے پاس نہ ھوتا سب حسین کے ممنون احسان ھیں ھر دور میں ظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے کربلا نمونہ عمل ھے۔
علامہ واحدی صاحب نے کہا کہ ھم سب جیسے امام حسین کی ذات پر متفق ھیں اسی طرح اھلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی عظمت پر متفق ھیں مشن مصطفوی کو آگے بڑھانے میں ان سب کا عظیم کردار ھے لذا محرم میں ھر مسلک کے علمائ کرام مقصد امام حسین اور اسلام کی حیات نو پر گفتگو کریں بین المسالک ھماھنگی کو برقرار رکھا جائے ھمارا اپنے تمام علما کرام،ذاکرین عظام،بانیان مجالس،متولیان عزاداری کے ساتھ مسلسل رابطہ ھے عظمت سید الشھدا،مقصد قیام کربلا،اتحاد بین المسلمین اور دوسرے مسالک کے مقدسات کا مکمل لحاظ رکھا جائے گا۔
ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ھماری قیادت نے ھمیشہ اتحاد امت کے لئے ھراول دستے کا کردار ادا کیا اگر علمائ کرام یا انتظامیہ کو کہیں کسی عالم ذاکر کی گفتگو یا مجالس و جلوسوں کے حوالے سے اعتراض ھو تو فوری ھمارے ساتھ رابطہ کریں تاکہ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کیا جا سکے مقدمات قائم کرنے سے لوگوں میں بے چینی اور اضطراب پیدا ھوتا ھے جس کے نتائج اچھے نہیں ھوتے۔دوسال سے عزاداروں کے لئے جو مشکلات پیدا کی جارھی ھیں ان سے مسلم لیگ کی قیادت پر سوالیہ نشان لگ رھا ھے کہ سب سے زیادہ پنجاب کی حکومت عزاداری کے حوالے سے کیوں مشکلات پیدا کر رھی ھے۔