تازه خبریں

علامہ محمد رمضان توقیر کے والد مرحوم کی نماز جنازہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتدا میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے والد مرحوم حاجی غلام حیدر بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں – مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ڈیرہ اسماعیل خان حاجی مورہ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی- نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے مقامی عہدیداران و کارکنان اور مومنین سمیت مختلف سیاسی ، مذہبی ،سماجی ،صحافتی اور تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  نے مرحوم کے لواحقین بالخصوص علامہ محمد رمضان توقیر سے دلی تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی-