تازه خبریں

علامہ مشتاق ہمدانی علم وعمل ، تنظیمی اور سیاسی حوالے سے مضبوط انسان تھے قائد ملت جعفریہ

علامہ مشتاق ہمدانی علم وعمل ، تنظیمی اور سیاسی حوالے سے مضبوط انسان تھے
مرد کی تعلیم اس کی ذات تک محدود،عورت کی تعلیم آئندہ نسلوں کے لئے ہے، قائد ملت جعفریہ کا علامہ مشتاق ہمدانی کے چہلم سے خطاب
علامہ عارف واحدی، سبطین سبزواری، شبیر میثمی کا بھی خطاب
راولپنڈی( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ انسان کی شرافت علم و عمل کی وجہ سے ہے۔ خواتین کو تعلیم دیناپورے خاندان اور معاشرے کوسدھارنے کے مترادف ہے۔ ہم پاکستان کا مضبوط حصہ ہیں، مگر سازش کے تحت فرقہ واریت میں الجھایا گیا۔ علامہ مشتاق ہمدانی علم وعمل ، تنظیمی اور سیاسی حوالے سے مضبوط انسان تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ زینبیہ میںشیعہ علما کونسل پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری مولانا سید مشتاق حسین ہمدانی مرحوم کی رسم چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سبطین حیدرسبزواری،علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی ،علامہ نصیر موسوی،ڈاکٹر عون ساجد نقوی، اور دیگر رہنماوںنے بھی خطاب کیا اور مرحوم کی دینی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھاکہ عزاداری کا تحفظ ہر صورت کریں گے۔ ملک میں طوفان بدتمیزی لایا گیا اورہمیں فرقہ واریت میں الجھایا گیا،ہم جواب دے سکتے تھے مگر تعلیمات اہل بیت اس کی اجازت نہیں دیتیں۔ ہم نے صبرو تحمل سے مقابلہ کیا۔ جس کی وجہ سے تکفیری اس وقت تنہائی کاشکار اور ہم امت واحدہ کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کا موثر حصہ ہیں۔ گود سے قبر تک تعلیم حاصل کرنے سے متعلق حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مرد کی تعلیم صرف اس کی ذات تک محدودرہتی ہے، جبکہ عورت کی تعلیم آئندہ نسلوں کے لئے ہے۔ مولانا مشتاق ہمدانی نے طالبات کے مدرسے کی بنیاد رکھ کر آئندہ نسلوں کی تعلیم کا اہتمام کیا۔ کیونکہ گود خود تعلیم یافتہ ہوگی تو آئندہ نسلوںکو علم دے گی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ پارا چنار کے حوالے سے قومی پلیٹ فارم کے کردار پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں شیعہ علما کونسل کے مدبرانہ اور فعال کردار کے باعث شہدا کے ورثا کے مطالبات کے مطابق مسئلہ حل ہوا۔ ریاستی اداروں کو پاراچنار کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔ دشمن چاہتا تھا کہ سانحہ کے باعث ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی فضا قائم کرے مگر اسے ناکام بنادیا گیاہے۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ مولانا مشتاق ہمدانی قومی درد رکھنے والی شخصیت تھے، جنہوں نے دینی مدارس قائم کئے اور تنظیمی امور میں قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی کے مطابق حصہ لے کر فعالیت کی۔ وہ میرے فعال ساتھی رہے، ان کی وفات سے ہونے والے نقصان کا ازالہ ممکن