علماء کونسل (سندھ)کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن مولانا کرم الدین واعظی صاحب کی صدارت میں صوبائی دفتر میں منعقد کیا گیا.
اجلاس میں خصوصی شرکت صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر حسنین مہدی صاحب نے کی.
اس موقع پر اجلاس میں صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے شرکاء اجلاس کو ایام عزاء میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے مفصل بریف کیا اور آئیندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا.
اس موقع پر اجلاس میں گزشتہ روز پیش آنے والے دل خراش واقعہ (سانحہ درگاہ شاہ نورانی) کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا.
اس موقع پر فورم نے سانحہ درگاہ شاہ نورانی پر دہشتگردی کے واقعہ کے حوالے مزمتی قرار داد بھی منظور کی.
اجلاس میں سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن برادر مسلم رضا سمیت تمام اضلع کے کارکنان, JSO اور JY کے نمائندوں نے شرکت کی.