نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ المجاہد السید ساجد علی نقوی (حفظہ اللہ) کی خصوصی ہدایت پر گاؤں غازی آباد تحصیل چمپڑ ضلع ٹنڈو الہ یار (سندھ) میں فراہمی آب کے سلسلے میں ایک بڑے منصوبے پر کام کیا گیا جس میں ۲ بڑے تالاب تعمیر کئے گئے اور اس کے ذریعے اس گاؤں کے ۲۵ محلہ جات میں پانی کی لائینیں بچھائی گئیں اور ان کے گھروں تک پانی فراہم کیاگیا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس منصوبے کے کام کے دوران قائد ملت جعفریہ یہاں کا دورہ کرچکے ہیں اور انہوں نے اس منصوبے پر کام کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی اور دعائے خیر بھی فرمائی تھی۔