تازه خبریں

غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب

غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غزہ سول ڈیفنس نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے تین خالی اور غیر آباد مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بارش رکنے کے بعد بے گھر فلسطینی اپنے خیموں کو مزید نقصان سے بچانے اور اندر جمع ہونے والا پانی باہر نکالتے دیکھے گئے۔ خیموں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے روکنے کیلئے شہریوں نے ریت کی مدد سے عارضی بند بھی بنائے، تاہم شدید بارش کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق بے گھر شہریوں کی جانب سے امداد اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 1500 کالز موصول ہوئیں۔

بارش کے نتیجے میں خیموں کے زیر آب آنے سے متاثرہ فلسطینیوں کو رہائش اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔