تازه خبریں

فوجی عدالتوں سےسزائے موت پانے والے مجرموں کی اپیلیں خارج

فوجی عدالتوں سےسزائے موت پانے والے مجرموں کی اپیلیں خارج
سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں سےسزائے موت پانے والے مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے فیئر ٹرائل کے تمام ضابطے پورے کئے اور تمام سزائیں آرمی ایکٹ کے تحت د یں ۔سزا پانے والے مجرم فوجی قافلوں اور اہم تنصیبات پر حملوں سمیت دہشت گردی کے دوسرے سنگین واقعات میں ملوث تھے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی پنچ نے اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے بیس جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ بنچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید نے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے تمام سولہ اپیلیں مسترد کیں ۔ ۔ سپریم کورٹ کے ایک سو بیاسی صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کے جرائم ایسے تھے جن کا ٹرائل صرف فوجی عدالتوں میں ہوسکتا تھا۔کسی فوجی عدالت کا کسی مجرم سے ذاتی عناد ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی درخواست گزاروں کا کوئی وکیل فوجی عدالتوں کے فیصلوں میں بدنیتی ثابت نہ کرسکا۔