ائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بولان کے علاقے آب گم کے مقام پر جعفر ایکسپریس کے انجن کی بریک فیل ہونے پر ٹرین کے اوورشوٹ ہونے کے باعث متعدد بوگیاں پٹری سے اترجانے پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت13 مسافروں کی ہلاکت اور سو سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار۔ قائد ملت جعفریہ نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسوں کے علاوہ لیویز، پاک فوج کی جانب سے دو ایم آئی، 17ہیلی کاپٹرز اور ایف سی کی جانب سے کوئیک ایکشن کی ٹیموں کا جائے حادثے پہنچ کر ریسکیو کا کام شروع کرنے اور بروقت زخمیوں کو مچھ اور کوئٹہ منتقل کرنے پرانکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاقے کی عوام کو بھی چاہیے کہ وہ جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ٹرین حادثہ کے شکار مسافروں کی مدد کو اپناشعار سمجھتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شدید زخمیوں کی قیمتی جانوں کوبچانے کے لئے خون کا عطیات دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بولان ٹرین حادثہ اپنی نوعیت کا ایک بڑا حادثہ ہے اس لئے اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور انجن کے بریک فیل ہونے کی وجوہات تلاش کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اس قسم کے واقعات کی تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ،انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات و لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعافرمائی ۔