تازه خبریں

 قائد ملت جعفریہ پاکستان کی آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار

 قائد ملت جعفریہ پاکستان کی آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار

 اظہار تعزیت

 قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار
 آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہیں، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت و صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا ، ترجمان زاہد علی آخونزادہ
اسلام آباد 25 جولائی 2022ء(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار اور ان کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
ترجمان زاہد علی آخونزادہ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیاہے۔ ترجمان کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آغاسید حامد علی شاہ موسوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہا ہے انہوںنے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کی ہے۔