تازه خبریں

قومی جماعت کےرہنما چوھدری منظور حسین مرحوم کی رسم قل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل کی شرکت

گجرات:شیعہ علما کونسل کے بزرگ راھنما چوھدری منظور حسین مرحوم کی رسم قل مرکزی امام بارگاہ گجرات میں منعقد ھوئی جس میں علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی اور دعا کرائی اور ان کے بھائی بیٹے اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی ،فاتحہ پڑھی ،آخر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا،میڈیا سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ امن و اتحاد امت کے لئے مرحوم چودھری منظور حسین کی خدمات لائق تحسین ھیں،ھم سب کو انکے مشن کو آگے لے کر جانا ھے۔
صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاناما لیکس پر سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاھئے،دو ماہ کے اندر اندر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ھو جائے گا،
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار نہ رکھ سکی تو ٹرمپ جیسے خناس اور یہودی موقعہ کی تلاش میں رھتے ھیں کہ امت میں اختلاف ڈال کر ان کو کمزور کیا جائے اور اسرائیل کو مضبوط کیا جائے،ٹرمپ کا پہلا بیرون ملک دورہ ھے ہی اسی مقصد کے لئے،ریاض میں خطاب کے دوران اس نے صرف مسلمانوں کو دھشت گرد کہا ھے اسے ھندووں اور یہودیوں کی دھشتگردی بھول گئی ھے ،دھشت گردی کے شکار کشمیر و فلسطین کا ذکر تک نہ کیا ،انڈیا کے ساتھ ھمدردی اور پاکستان کو اپنی تقریر میں سرے سے نظر انداز کرنا انتہائی قابل مذمت ھے،مسلمانوں اور عربوں کا اصل دشمن اسرائیل ھے اس کے خلاف ریاض کانفرنس میں ایک جملہ بھی نہ کہنا عرب عوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ھے،ٹرمپ انتہائی ھوشیاری اور مسلمان ممالک کے باہمی آختلاف سے فائدہ اٹھاتے ھوئے امت کو آپس میں لڑانے اور یہودی ریاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رھا ھے