جعفریہ پریس قومی علما مشائخ کونسل پاکستان کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس وزارت مذہبی امور کے سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان اخوت، بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا اور قومی علما و مشائخ کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو فعال بناتے ہوئے ملک میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔