قم المقدسہ ایران ؛ دنشوران اسلام پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اعلی سطحی وفد ایران دورے کے تیسرے مرحلے میں قم پہنچ گیا ـ
جعفریہ پریس : وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر *جناب لیاقت بلوچ* ملی یجہتی کونسل کے نائب صدر اور جمیعت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل *جناب پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی* ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن *جناب علامہ عارف حسین واحدی*، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل *جناب سید ثاقب اکبر* ہدیةالہادی پاکستان کے نائب صدر *جناب رضیت باللہ* مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل *جناب سید ناصر شیرازی*، متحدہ جمعیت اھل حدیث سے *جناب مقصود احمد سلفی* اور جمعیت علمائے اسلام سے *جناب طاھر حبیب* شامل ہیں ۔
محترم لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ملی یکجہتی کونسل کا وفد جب قم پہنچا تو دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے اراکین نے استقبال کیا ـ
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی جانب سے استقبالیہ اراکین میں نمائندہ قائد و مدیر دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد شریف لغاری، سیکرٹری جنرل مجلس نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین جابر محمدی، مسئول دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین مختار حسین رحیمی، رکن مجلس نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین غضنفر حیدری، رکن مجلس نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین زوار حسین علوی، رکن دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین طاہر جان، مسئول ارتباطات دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین بشیر احمد استوری، مسئول امور اجرائی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین شاہ نقوی، مسئول امور طلاب حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر عرفانی اور آفس سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین شریف راغب شامل تھے ـ
استقبالیہ نشت میں اراکین دفتر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کے ساتھ دفتر میں آنے کی دعوت دی ـ
اس موقع پر سربرابراہ وفد لیاقت بلوچ صاحب نے ملی یکجہتی کے اہداف، اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سردار رشید اسلام *شھید قاسم سلیمانی* کی شہادت پر پاکستانی عوام اور دینی سیاسی قیادت کی ہمدردی اور یکجہتی پر مبنی پیغام لے کر ایران آئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کے دو اہم برادر، دوست اور ہمسایہ ملک ہیں. دونوں ملکوں کی غیور عوام کے درمیاں پرانے تاریخی، سیاسی، سماجی، مذہبی، ملی اور دینی تعلقات ہیں جن کو مزید بہتر بنانے اور ملکر سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اور اتحاد امت مسلمہ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں اور کاوشیں جاری رکھے گی-
معزز مہمانوں اور اراکین دفتر کی اس صمیمی نشت میں مختلف ملکی حالات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کونسل اور دفتر قائد قم میں علمی ارتباطات پر بھی اتفاق کیا گیا ـ

