تازه خبریں

موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف قمر باجوہ سے عوام کی امیدو تواقعات وابستہ ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گے (علامہ ناظر عباس تقوی)

موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف قمر باجوہ سے عوام کی امیدو تواقعات وابستہ ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گے )
کراچی میں ہو نے والی حالیہ ٹار گٹ کلنگ حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے ایک ہی دن مین دو ہائی پرو فائیل پولیس آفیسر پر حملے سکیورٹی فورسز کی کارکر دگی پر بھی کئی سولات چھوڑ گے
ہائی پرو فائیل شخصیات کو ٹار گٹ کرنا دہشت گردو کے منظم اور مضبوط ہونے کی نشاند ہی کرتا ہے)
جب تک دہشت گردو کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک آنکھ مچولی کا کھیل شہر کراچی میں جاری رہے گا(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کاکہنا ہے کہ کراچی میں ہو نے والی حالیہ ٹار گٹ کلنگ حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے ایک ہی دن مین دو ہائی پرو فائیل پولیس آفیسر پر حملے سکیورٹی فورسز کی کارکر دگی پر بھی کئی سولات چھوڑ گے جو حکومت اور سیکورٹی فورسز کے اداروں کے لئے ایک چیلنج ہے وقفے وقفے سے شہر کراچی میں ہائی پرو فائیل شخصیات کو ٹار گٹ کرنا دہشت گردو کے منظم اور مضبوط ہونے کی نشاند ہی کرتا ہے جب تک دہشت گردو کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک آنکھ مچولی کا کھیل شہر کراچی میں جاری رہے گا ہم گز شتہ کئی سالوں سے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے اداروں کو ان چیزوں کی طرف متوجہ کر چُکے ہیں کہ پا ئیدار قیام امن کے لئے مجر موں کو تختہ دار پر لٹکا نہ ہوگا اس کے بغیر قیام امن نا ممکن ہے ریاست پا کستان کی تر جیحات میں عوام کے تحفظ کو یقینی بناناریاست کی ذمہ داری ہے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف قمر باجوہ سے عوام کی امیدو تواقعات وابستہ ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گے اور پا کستان سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کر نے میں بنیادی کردار ادا کریں گے