( سکردو شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید محمد عباس رضوی نے حالیہ ملکی صورت حال پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے
حکومت پر زور دیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاطت کو یقینی بنائیں۔دہشت گردی ایک لعنت ہے اسکو جڑ سے اکھاڑ
پھینکیں۔ساتھ علامہ سید عباس رضوی نے میڈیا اور ارباب اقتدار سے سوال کیا کہ سیکورٹی کے دسیوں ادارے اور ٹیکنالوجی سے لیس
اور بیش بہا وسائل کے باوجود دہشت گردو ں کے عزائم کو قبل از وقت کسی اندوناک سانحے کے کیوں ناکام نہیں بناتے؟امریکہ کے بعد
دنیا میں سب سے زیادہ سکیورٹی ایجنسیز پاکستان رکھتے ہیں۔پھر بار بار سانحات کو ہونا سکیورٹی پر سوال ہے۔البتہ آپریشن ضرب عضب
جو کہ ملک کے ایک خاص حصے میں ہو ر رہا ہے ۔اسے جاری رہنا چاہیے۔ عسکری قیادت سے مطالبہ ہے کہ اس آپریشن کے دائرہ کار کو
وسعت دے کر شہروں میں قتل و غارت گری میں ملوث افراد پر بھی آہنی ہاتھ ڈالا جائے۔ دہشت گردی کے سانحات کے حقائق سے
قوم کا آگاہ کیا جائے۔اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔