ہوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں ساتھی طالب علم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کل (بروز منگل) وطن پہنچے گی۔
سبیکا کی میت امریکا سے کراچی لانے والی پرواز خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔
امریکا سے سبیکا کی میت لانے والی پرواز براستہ استنبول کراچی پہنچے گی۔
طالبہ کی میت وطن واپس لانے کے سلسلے میں تمام اخراجات پاکستانی قونصل خانہ ادا کر رہا ہے۔