چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ۔ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اورفاتحہ پڑھی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آج کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں دن گزاریں گے ۔ کراچی پہنچ کر آرمی چیف نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔