تازه خبریں

چین نے ایران کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دے دی

چین نے پاکستان کو تنہا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر ایک بار پھر پانی پھیر دیا اور چین نے ایران کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے جبکہ ایران پہلے ہی سی پیک میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر چکا ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین راہداری منصوبے پر اب تک تیرہ ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے اور سی پیک میں ایران کی شمولیت سے سب کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نے کہا ہے کہ اگر ایران بھی سی پیک میں شامل ہو جائے تو یہ چین اور ایران دونوں کی فتح ہو گی۔