کراچی جعفریہ پریس سوئم امام حسین ؑکے سلسلےمیں کراچی میں برآمد ہونے والے 12 محرم الحرام کے جلوس میں ہزاروں سوگواران امام حسینؑ نے شرکت کی اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ضلع شرقی کی جانب سے کیمپ بھی لگایا گیا جس پر بڑی تعداد میں کارکنان اور علماء کرام عہدیداران موجود رہے جلوس عزا میں دستہ جعفریہ نے نوحہ خوانی بھی کی کیمپ میں مولانا فیاض مطہری،برادر حسنین مہدی،مولانا محمد حسین الحسینی و دیگر علماء کرام شریک رہے جلوس عزا اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا