تازه خبریں

کشمیری عوام نے اپنی جدوجہد سے ثابت کیا کہ جو قومیں قربانی دینا جانتی ہیں ان کو کوئی نہیں مٹا سکتا ۔مرکزی صدر برادر حسن عباس

کشمیری عوام نے اپنی جدوجہد سے ثابت کیا کہ جو قومیں قربانی دینا جانتی ہیں ان کو کوئی نہیں مٹا سکتا ۔مرکزی صدر برادر حسن عباس
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عباس نے 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے شہدا ء اور مجاہدین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی بہادر عوام نے اپنی بھرپور جدوجہد سے ثابت کیا ہے کہ جو قومیں قربانی دینا جانتی ہیں ان کو کوئی نہیں مٹا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بالاتفاق کشمیریوں پر انڈیا کے ظلم و ستم اور سفا کیت و بربریت پر غمزدہ ہیں تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد میں اپنا سیاسی، سفارتی ،اخلاقی اور دینی فرض ادا کریں،اور سب مل کر کشمیری بھائیوں کے خلاف بھارت کے مظالم کی مذمت کریں اس سلسلہ میں جے ۔ایس۔ او پاکستان 5فروری کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے “یومِ یکجہتی کشمیر “منا رہی ہے ۔ مظلوم کشمیری مسلمان نصف صدی سے زائد سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں ۔ان حالات میں عالمی امن کے دعویدار اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں ، اقوامِ متحد ہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس تنظیم کو بھی چاہییے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے ۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں برادر حسن عباس نے کہا کہ آئے روز مختلف انداز میں مسئلہِ کشمیر حل کرنے کے راستے تلاش کیے جارہے ہیں لیکن اس وقت تک کوئی حل قابلِ قبول اور قابلِ نفاذ نہیں ہوگا جب تک پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے تیسرے فریق یعنی کشمیری عوام کو اس عمل میں شامل کر کے کلید ی کردار نہیں دیا جاتاکیونکہ کشمیری عوام کی رائے ہی اہمیت کی حامل ہے۔ ہم اقوامِ متحدہ کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس مقصد کے لیے اقوامِ متحد ہ کی بنیادیں رکھی گئیں ، اس کی جانب توجہ کریں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔