تازه خبریں

کوئٹہ : قائد ملت جعفریہ پاکستان کی کوئٹہ کے مقامی رہنماوٗں کےہمراہ پریس کانفرنس

اس ملک میں کرپشن ، مہنگائی،بے روزگاری،عدل وانصاف کا فقدان ،عدم مساوات، تعلیم وصحت سمیت غرض ہرشعبہ ہائے زندگی میں طبقاتی تقسیم نے امیر کو امیرتر اور غریب کو غریب تر کردیاہے حتیٰ کہ پاکستان کے اکثریت عوام خطِ غربت سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آئین پاکستان پر اُس کی روح کے مطابق عمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے بنیادی ،شہری اور آئینی حقوق شدید متاثر ہورہے ہیں ۔عدم برداشت ،انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسی مہلک اور خطرناک صورتحال کا سامناہے عوام دو دہائیوں سے دہشتگردی کی چکی میں پیس رہے ہیں کوئی حکومت عوام کو حقائق بتانے کو تیارنہیں کہ آخر یہ کیا ہورہاہے حتیٰ کہ متاثرہ عوام کو حقائق جاننے کابنیادی حق بھی نہیں دیا جارہا۔
عوام یہ جاننے کیلئے بے حداضطراب کا شکار ہے کہ آخریہ دہشتگرد جنونی کون لوگ ہیں، کہاں سے آئے ،ان کی ذہنی و عسکری تربیت کس نے کی، ان کو دہشتگردی کے مواقع کس نے فراہم کیئے، ان کے پاس بے پناہ وسائل کہاں سے آئے اور آرہے ہیں جو بعض ملکوں کے سالانہ بجٹ سے بھی زیادہ ہیں،ان کے سرپرست کون ہیں،ان کو اطلاعات کو ن فراہم کرتا ہے ،انہیں جیلوں میں پروٹوکول اور وسائل کون مہیا کرتا ہے کہ یہ زندانوں میں بیٹھ کر دہشتگردی کی کاروائیا ں کراتے ہیں حتیٰ کہ انہیں جیلوں سے فرارکرالیاجاتاہے ،یہ کون لوگ ہیں جو لشکرکی صورت میں ملک کی بڑی بڑی جیلوں پر حملہ آور ہوکراپنے ساتھی چھڑا لے جاتے ہیں اور اپنے مخالفین کا قتل عام کرتے ہیں،آخریہ کون لوگ ہیں جو بین الاقوامی سیاحوں سمیت عوام کو بسوں سے اتارکر شناخت کرکے اپنی دہشت و بربریت کا نشانہ بناتے ہیں کون ذمہ دار ہے جو ان حقائق سے اس بیچاری عوام کو آگاہ کرے گا۔
کہ کسی مکتب فکر کے مقدسات کی توہین سے سختی سے اجتناب کیاجائے۔ ہمارا پیغام یہی ہے کہ اتحاد و اتفاق ،تحمل و رواداری سے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے کراسلام کو مضبوط کیاجائے متحدہ مجلس عمل اورملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مکاتب فکرکے اکابرین کی مدبرانہ فکر وسوچ اور محنتوں سے ملک میں فرقہ واریت دم توڑچکی ہے پاکستان میں کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ باقی نہیں رہا۔ دہشتگردی اورجنونیت کاخاتمہ بلا امتیازآئین و قانون کے نفاذ سے ممکن ہے۔
میں آپ کی آمداور توجہ کاشکریہ اداکرتاہوں۔
والسلام
اس پریس کانفرنس میں قائدملت جعفریہ پاکستان ومرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ سیدساجدعلی نقوی کے ہمراہ صوبائی صدرعلامہ اکبرحسین زاہدی،سینئرنائب صدرمیرممتاز علی عمرانی ،صوبائی جنرل سیکریٹری لیاقت علی ہزارہ ،ایڈیشنل سیکریٹری میر علی احمد جمالی ،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری سیداسرارحسین شاہ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید سکندرشاہ ، ضلعی رہنما مہدی بھائی اور قائد محترم علامہ سید ساجدعلی نقوی کے لیگل ایڈوائزر سیدسکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ کے علاوہ علماء ،صوبائی اور ضلع کوئٹہ کے رہنما ؤں کی بڑی تعدادموجود ہے۔