جعفریہ پریس گلگت اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے تحت شہادت امام علیّ کے حوالے سے مجلس عزاء اور افتاری کا اہتمام۔۔
گلگت بلتستان قانون ساز کونسل میں اسلامی تحریک پاکستان کے رکن کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان کی جانب سے اسلامی تحریک ضلع گلگت کے زمہ داران اورکارکنان کے لیئے افتار اور شہادت امام علیّ کے سلسلے میں مجلس عزاء کا اہتمام ہوا۔۔۔ مجلس عزاء اور افتار میں گلگت شہر کے تمام کارکنان اور تنظیمی بزرگان نے شرکت کی۔۔۔ مجلس عزاء سے حجتہ الاسلام شیخ محمد صادق ترابی نے خطاب فرمایا، جبکہ مرکزی نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان علامہ شیخ مرزا علی ، صوبائئ رہنماء سید حسن شاہ کاظمی، رکن اسمبلی کیپٹن ر محمد شفیع خان، شیخ سلطان، سید اظہر حسین کاظمی کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔۔ نور کیبل گلگت نے مجلس عزاء کے پروگرام کو براہ راست مقامی کیبل پر نشر کیا۔