قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی کیطرف سے شھداء پاراچنار کے ورثاء کے لئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کی گئی جوکہ شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی چیرمین القائم ٹرسٹ صوبائی جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ علامہ سید اسد اقبال صاحب مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر صاحب صوبائی صدر پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری صاحب صوبائی صدر کے پی کے علامہ حمید حسین امامی مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے تقسیم کی
امدادی پیکج کے حوالے سے اور اس کی تقسیم بندی کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے تفصیلی طور پرآگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ امدادی پیکج کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے شہداء کے خانوادوں کو فی کس پچاس ہزار روپے دئے گئے ہیں جبکہ مختلف ہسپتالوں میں موجود زخمیوں کو پچیس ہزار روپے ادا کردئے گئے ہیں اس کے علاوہ زخمی جن کو مزید علاج کے لئے کسی دوسرے شہر میں منتقل کرنا ہوا تو اس کی کے علاج معالجے کی ادائیگی کی جائے گی اور اس کام کے لئے ذمہ داریاں مقامی علماء کرام ادا کریں گے اس امدادی پیکج میں شہداء کےبچوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری بھی لی گئی ہے۔