تازه خبریں

آئے روز علماء کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے ،اور دینی افراد کا قتل ملک میں اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔علامہ ساجدنقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز علماء کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے اور دینی افراد کا قتل ملک میں اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے ۔جبکہ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا اور اس افسوس ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تعزیت کا پیغام ان تک پہنچایا۔علامہ عارف حسین واحدی نے گفتگو کے دوران مولانا عبد الغٖفورحیدری سے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ شریک ہیں جبکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فی الفور اقدام اٹھائے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی بھی دعا کی۔