تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے علماء و وفود کی ملاقات، رہبر معظم کی شہادت پر تعزیت

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات اور وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، جن میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت، فاتحہ خوانی اور اہم ملی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے قائد محترم سے ملاقات کی اور ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس، گلگت بلتستان انتخابات اور عالمی صورتحال پر بریفنگ دی۔ قائد محترم نے رہبر معظم کی شہادت کے حوالے سے مجوزہ تعزیتی پروگراموں پر رہنمائی فرمائی۔

بعد ازاں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات میں ملی تحریک کے 47ویں یوم تاسیس اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دیگر ملاقاتوں میں مختلف علماء کرام اور وفود نے شرکت کی، جن میں علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا سید سجاد حسین کاظمی، مولانا ڈاکٹر جابر محمدی، ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی اور مولانا فیاض مطہری شامل تھے۔ تمام وفود نے رہبر معظم کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اسی طرح مولانا سید مصطفٰی حیدر نقوی، مولانا سید ضمیر حسین نقوی، مولانا سید سبط الحسن، مولانا سید امجد نقوی، مولانا محمد عابدین جعفری، مولانا حنیف مبشری، مولانا علی رضا علوی نجفی، مولانا سید حسن شیرازی نجفی، مولانا فرحت حسین اور ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید برآں سید ظہیر عباس شاہ موسوی، سید فضل حسین شاہ موسوی، علی رضا اعوان (کینیڈا) اور محمد حسین مرتضیٰ (کینیڈا) پر مشتمل وفد نے رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے ساتھ تحریک کے 47ویں یوم تاسیس پر مبارکباد بھی دی۔

گلگت بلتستان سے علامہ شیخ میرزا علی کے فرزندان نے بھی قائد محترم سے ملاقات کی اور تنظیمی وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

تمام ملاقاتوں میں قائد محترم نے وفود کی گزارشات سنی، موجودہ حالات کے تناظر میں رہنمائی فراہم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تمام خبروں کی تفصیل و تصاویر دیکھیں