تازه خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ایرانی اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں پاکستانی وفد کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور ایران کا عزم مشترکہ اور مضبوط ہے۔

ملاقات کو پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کے استحکام اور خطے میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔