کراچی سے پاراچنار تک دہشت گرد بغیر کسی خوف کہ اپنی و حشیانہ سر گر میاں جاری رکھے ہوئے ہیں اورملت جعفر یہ کی نسل کشی میں مصروف عمل ہیں(یعقوب شہباز)
حکومت دہشت گردو سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور بلا تفر یق رنگ ونسل دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپر یشن کرے(یعقوب شہباز)
کراچی(استاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ گز شتہ دو روز میں تین بے گناہ شیعہ نو جوانوں کودن دیہاڑے ٹارگٹ کرکے قتل کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان بھی حکومت دہشت گردی کو ختم کر نے میں ناکام نظر آتی ہے کراچی سے پاراچنار تک دہشت گرد بغیر کسی خوف کہ اپنی و حشیانہ سر گر میاں جاری رکھے ہوئے ہیں ملک بھر میں کا لعدم دہشت گرد جماعتوں کے دہشت گرد کھلم کھلا ملت جعفر یہ کی نسل کشی میں مصروف عمل ہیں اور حکومت کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت ملت جعفر یہ کی نسل کشی روکنے میں دہشت گردو کے آگے ناکام نظر آتی ہے چند مٹھی بھر دہشت گرد قیام امن کے لیے سوالیہ نشان بن گئے ہیں اور روزانہ دہشت گر دی کر کے ریاست کو چیلنج کرتے ہیں ملت جعفر یہ نے مملکت خداداد پا کستان کو بنانے کے لئے بھی بے مثال قر بانیاں پیش کی تھی اور مملکت خداداد کو بچانے کے لئے بھی روز اول سے لے کراب تک اپنے خون کا نذارنہ دیتے آئے ہیں حکومت دہشت گردو سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور بلا تفر یق رنگ ونسل دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپر یشن کرے دہشت گردوں کاکوئی دین نہیںیہ پاکستان کہ پُرامن شیعہ اور سُنی بھائیوں میں تفر قہ پیدا کر نے کی کو شیش کر رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی یعقوب شہباز کامزید کہنا تھا شیعہ علماء کو نسل سندھ کی جانب سے آج بروز جمعہ 27جنوری سندھ بھر میں شیعہ نسل کشی کے خلا ف پُر امن احتجاجی مظاہرے ہونگے کراچی میں مرکزی مظاہرہ کھارادر خوجہ مسجد کے باہرکیا جائے گا