جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ و طالبات پاکستان کے زیر اہتمام آج بروز اتوار دن 1 بجے ضلع کونسل فیصل آباد کے سامنے امام بارگاہ کربلا معلٰی شکار پور میں ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ خواتین ریلی کی قیادت جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی اور ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی نے کی۔ اس موقع پر محترمہ سیدہ سدرہ نقوی نے شکار پور میں ہونے والے عظیم سانحے پر گہرے دکھ کا اظھار کیا اور کہا کہ کتنی ماوٗں کی گودیں اجڑ رہی ہیں اور کتنی بیٹیاں یتیم ہو رہی ہیں، مگر ملت کے فرزند پھر بھی راہ خدا میں اپنی جان قربان کرنے میں خوف زدہ نہیں، آج فرزندان ملت تشیع مولا حسین ؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے حالت نماز میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں تو ہم انکی بہنیں، بیٹیاں کار زینبی ادا کریں گی اور اسی لئے آج فرزند زہرا قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کے فرمان پر قوم کی بیٹیاں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے اپنے گھروں سے نکلی ہیں۔
جے ایس اور طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مغلوب نہیں بلکہ غالب قوم ہیں، تم ہمارے مردوں کو نشانہ بناتے ہو، آوٗ دیکھو وقت کے یزید کے سامنے کنیزان زینب ؑ کبریٰ کھڑی ہیں۔ آج ہمارا احتجاج جناب زینب کبریٰ علیھا السلام کے اس مشن کے ساتھ متمسک ہے جو بعد از کربلا بی بی ؑ نے دین کی بقا کے لئے اور مظلوم کی حمایت میں شروع کیا۔ ان شھداء حق پہ ہمارا سلام ہو۔
مرکزی سرپرست جے ایس او طالبات پاکستان نے کہا کہ ہم مظلومین کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پروردگار شھداء شکارپور کے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات