آپریشن رد الفساد بھرپور انداز میں جاری ہے ،آئی ایس پی آر
ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن رد الفساد بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کی گئی جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ۔ اسلحے میں انچاس آر پی جی سیون راکٹ ، چھ بارودی سرنگیں ، پانچ آئی ای ڈیز ، انچاس فیوز ، اینٹی ایئر کرافٹ گنز ، پچانوے باکس اینٹی ایئر کرافٹ گن راؤنڈز اور مختلف ساخت کے اسلحے کے ہزاروں راؤنڈ شامل ہیں ۔