راولپنڈی /اسلام آباد22جون 2016ء ( جعفریہ پریس)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بحرین کی حکومت کی جانب سے ممتاز عالم دین آیت ا۔۔۔ عیسیٰ القاسم کی شہریت کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین و اقداراوربنیادی حقوق کے منافی قرار دیا ہے جبکہ بحرینی حکومت کی جانب سے اس حکم نامے کی منسوخی کا مطالبہ بھی کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحرینی حکام کی جانب سے ملک کے ممتاز عالم دین آیت ا۔۔۔ عیسیٰ القاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکیاانہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بحرینی عالم دین کی شہریت منسوخی نہ صرف ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے بھی منافی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قبل ازیں بھی بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔ بحرینی حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات سے اجتناب کرئے ۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے جعفر طیار میں منعقدہ جلسہ عام میں ایک متفقہ قرار داد بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی موجودگی میں منظور کی گئی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آیت ا۔۔۔عیسیٰ القاسم کی شہریت بحال کی جائے،ان کے تمام شہری حقوق بحال کرتے ہوئے ان کی شہریت کی منسوخی کا حکم نامہ واپس لیا جائے۔یہ اجتماع بحرین حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین و اقداراوربنیادی حقوق کے منافی قرار دیتا ہے۔