• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اختیارات سے تجاوزو ناجائز استعمال نے ریاست پاکستان کو یرغمال بنادیا13 سال تک بلا جواز پابندی فاسد نظام کے باعث رہی، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس بات کا مظہر ہے ، ترجمان قائد ملت جعفریہ

ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرا ر دینے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ آج ملک کی بد ترین حالت کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ایک عرصہ سے اختیارات سے تجاوز اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جارہاہے، ریاست پاکستان کو یرغمال بنا کر رکھ دیاگیاہے جس کا مظہر یہی پابندی کیس ہے ، ملکی ترقی و سا لمیت کیلئے ہمیں نظام میں اصلاحات کرنا ہونگی اورجھوٹ، بدنیتی ، منافقت ،اور زور و زر پر مبنی نظام کو یکسر مسترد کرنا ہوگا۔
صدارتی آرڈیننس کے تحت بلاجواز13 سال تک جاری رہنے والی پابندی کو سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاہے کہ افسوس ارض وطن میں اختیارات سے تجاوز اور ناجائز استعمال نے اس ملک کو یرغمال بنادیاہیچنانچہ13سال تک ہمیں اس کا سامنا کرنا پڑا اور ملکی سلامتی کے لئے ہم نے اس کرب اور تکلیف کو برداشت کیا۔
ترجمان نے کہاکہ ملک میں جھوٹ ،بدنیتی ، منافقت اور زور و زر کا نظام چلایا جارہاہے جس کی وجہ سے عدالتی نظام بھی شہریوں کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مشکلات اور بحر انوں میں گھرا ہوا ہے اس کے ترقی میں پیچھے رہ جانے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ یہاں اختیارات سے تجاوز اور ناجائز استعمال ہوتاہے اور ریاست پاکستان کو یرغمال بنادیاگیاہے جس کانمایاں مظہر یہی کیس ہے ۔ 
انہوں نے کہاکہ 13 سال تک ہم اسی کا شکار اور سخت کرب میں مبتلا رہے لیکن اب طے کرنا ہو گا کیااس ملک میں یہی استیصالی ،جھوٹ، بدنیتی، منافقت اورزور و زر پر مبنی نظام چلے گا یاپھر سچ اور دیانتداری کو رائج کیا جائیگا تاکہ ملک صحیح معنوں میں ایسی فلاحی مملکت بن سکے جس کا خواب شاعر مشرق نے دیکھا اور جس کو عملی جامہ بانی پاکستان نے پہنایا تھا۔