• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اربعین ملین مارچ، زائرین کی حفاظت کے لئے رضاکار فورس تعینات

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی 110ویں ڈویژن کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ان کی بٹالین کے 500 افراد ہزاروں دیگر فورسز کے ساتھ زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کے منصوبے میں شریک ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کی ایک بٹالین نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ کربلا جانے والے زائرین کے راستے کے لیے سیکورٹی پلان سنبھال لیا ہے۔

الحشد الشعبی کی 110ویں بریگیڈ کے کمانڈر ظاہر حبیب المندلاوی نے شفق نیوز کو بتایا  کہ 110ویں بٹالین کے 500 سے زائد افراد، الحشد الشعبی کے ہزاروں دیگر دستوں کے ساتھ، سیکورٹی فراہم کرنے کے منصوبے میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خانقین کی سرحدوں سے لے کر حوض حمرین تک حفاظتی انتظامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں زائرین کے قافلوں کی حفاظت اور راستوں کے اطراف میں حفاظتی گشت کے پلان شامل ہیں۔

الحشد الشعبی کے اس کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ یہ منصوبہ دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ منظم ہم آہنگی کے ساتھ اربعین کی تقریب کے اختتام تک اور جاری رہے گا۔