افغان صوبہ ہرات کی مسجد میں دھماکہ : 18افراد جاں بحق، 23زخمی
افغانستان کے صوبہ ہرات کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کےدوران دھماکے میں مولوی مجیب الرحمان انصاری سمیت اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان صوبائی گورنر ترجمان حمید اللہ متوکل نے ایک بیان میں کہاکہ افسوس ناک واقعےمیں23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ واقعہ میں ملوث مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔