• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

اسرائیل ناجائز ریاست ہے ، پاکستان کا موقف واضح ہے، تسلیم نہیں کر سکتے، قائد علامہ سید ساجد نقوی

اسرائیل ناجائز ریاست ہے ، پاکستان کا موقف واضح ہے، تسلیم نہیں کر سکتے، قائد علامہ سید ساجد نقوی

اسرائیل ناجائز ریاست ہے ، پاکستان کا موقف واضح ہے، تسلیم نہیں کر سکتے، قائد علامہ سید ساجد نقوی
 
بابائے قوم نے ناجائزاور غاصب ریاست کے حوالے سے واضح پالیسی وضع کردی،قائد ملت جعفریہ
صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ، اقوام متحدہ کی قراردادیں اس غاصبیت کا واضح و دوٹوک ثبوت ہے
راولپنڈی /اسلام آباد30 مئی2022 ء(  جعفریہ پریس پاکستان  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اسرائیلی ریاست جسکا وجود ناجائزہے، عالمی استعمار مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے،پاکستان کا اساسی موقف واضح ، کسی صورت اس ناجائز و غاصب ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ، کچھ عرصہ سے نئے انداز میں یہ دھوکے بازریاست بین الاقوامی دنیا باالخصوص مسلم دنیا کو دھوکہ دینا چاہتی ہے ، جس نے انبیاءکی مقدس سرزمین سے اس کے اصل ورثا ءکو بے دخل کردیا ، اب یہ پرانے شکاری نئے جال کے مصداق نام نہاد ”معاہدہ ابراہم“ سے دھوکہ دینا چاہتے ہیں، ماضی میں کچھ لوگوں نے انفرادی طور پر اسرائیل سے پینگیں بڑھانے کی کوشش کی مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا میں ایک این جی او کے توسط سے چند افراد کے دورہ اسرائیل جس میں ایکا دوکاپاکستانی شامل تھے کے حوالے سے غاصب ریاست کے حوالے سے بیان اور پاکستان کے اساسی موقف بارے مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس دورے پر کہاکہ ماضی میں چند افراد نے انفرادی رابطے اور ملاقاتیںکرکے اپنی اہمیت جتانے اور ناجائز ریاست کےلئے راستہ ہموار کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ناجائز اور غاصب ریاست کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اپنایا تھا وہی موقف پاکستان کا اساسی موقف ہے جبکہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ نے بھی اس حوالے سے امہ اور بالخصوص اپنی قوم کی رہنمائی فرمائی ہے پاکستان کسی صورت اپنے ا س اساسی نظریہ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور یہی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ یادرہے کہ 1940ءمیں قرارداد پاکستان کے ساتھ دوسری قرار داد فلسطین کے بارے میں تھی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ، کچھ عرصہ سے نئے انداز میں یہ دھوکے بازریاست بین الاقوامی دنیا باالخصوص مسلم دنیا کو دھوکہ دینا چاہتی ہے ، جس نے انبیاءکی مقدس سرزمین سے اس کے اصل ورثا ءکو بے دخل کردیا ، اب یہ پرانے شکاری نئے جال کے مصداق نام نہاد ”معاہدہ ابراہم“ سے دھوکہ دینا چاہتے ہیں آج مظلوموں کے خون پر کھڑے ہوکر ”پارسائی“ کے دعوے کھلا دھوکہ ہے، بین الاقوامی دنیا اور سنجیدہ فکر حلقے کبھی بھی اس دھوکہ بازی میں نہیں آئینگے ، اسرائیل بین الاقوامی سطح پر اعتماد کھوچکا مگر نئے انداز میں دھوکہ دینا چاہتاہے جسے تمام باضمیر انسان نہ صرف ناکام بنائینگے بلکہ اسے آنے والے وقت میں مزید بے نقاب بھی کرینگے ، اس موقع پر انہوںنے اسرائیل کے حوالے سے بین الاقوامی دہرے معیار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کا دہرا معیار عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔