• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں

علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں

اسلام آباد:- 31 مئی 2022
شیعہ علماء کونسل پاکستان اور وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے ایک مشترکہ وفد نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی سربراہی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور وفاق المدارس کے وفد کی قیادت علامہ محمد افضل حیدری کر رہے تھے۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، ممبرز نصاب کمیٹی و نمائندہ وفاق المدارس علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ ملک محمد تحسین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور رہنما شیعہ علماء کونسل سید اظہار بخاری شامل تھے۔ اجلاس میں تعلیمی و دیگر مسائل کے حوالے تبادلہ خیال ہوا اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔