• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان اسکردو کے وفد کا سترنک محلہ کا دورہ

اسلامی تحریک پاکستان اسکردو کے وفد کا سترنک محلہ کا دورہ

بلتستان
علامہ شیخ محمد رضا بہشتی صدر اسلامی تحریک ضلع سکردو اور محمد شبیر حافظی نے آج دورہ کواردو کے موقع پر موضع سترنگ لونگما محلہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ مومنین سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئی۔ اس موقع پر مولانا شیر علی صاحب امام جمعہ موضع سترنگ لونگما کواردو اور دیگر جوانوں نے علاقے کے مسائل سے آگاہی دی ۔ اور دریائی کٹاو سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ہماری رہنمائی فرمائی۔علماء وعمائدین اور نوجوانوں کے ہمراہ دریائی کٹاو اور عوامی قابل کاشت اراضی سمیت درختان کے ضائع ہونے کے ہولناک مناظر دیکھے۔ اس موقع پر علامہ شیخ محمد رضا بہشتی نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا فی الفور کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر علاقے کا دورہ کرے۔ اور نقصانات کا ازالہ کرے۔ جونہی دریائی بہاو کم ہوجاے مناسب وسائل دے کر ان کے اراضی کے تحفظ کا بندوبست کرے۔