تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کی رکن اسمبلی ریحانہ عبادی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کا دورہ

اسلامی تحریک پاکستان کی رکن اسمبلی ریحانہ عبادی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کا دورہڈائریکٹر ہیلتھ سے ہسپتال اور مریضوں کے مسائل پر تبادلہ خیالسکردو(جعفریہ پریس) اسلامی تحریک پاکستان کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی ریحانہ عبادی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بھی موجود تھے ۔ شعبہ حادثات اور وراڈ ز سمیت مریضوں کی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ڈائریکٹر ہیلتھ نے تمام مسائل سے محترمہ ریحانہ عبادی کو آگاہ کیا ۔ محترمہ ریحانہ عبادی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پورئے بلتستان ریجن کا سب سے بڑا مرکز صحت ہے اس اعتبار سے اس ادارے کی بے شمار مسائل ہیں۔ ان کو حل کرنا ہم سب ممبران اسمبلی کی قومی ذمہ داری ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتی ہے جتنا اس ادارئے کو توجہ ملنا چاہیے تھا نہیں مل رہا ۔ ہم نے اپنے پانچ سالہ دورانیہ کی اولین فرصت میں اس قومی ادارے کو ترجیح دی ۔ اور انشاء اللہ آئندہ بھی میری بھرپور کوشش رہے گی کہ ترجیحی بنیادوں پر اسکے مسائل حل کروں ۔ اس ادارے کی ترقی اور استحکام کی خاطر تمام کو کوششیں کرنی چاہئے۔